English   /   Kannada   /   Nawayathi

تین روز سے لاپتہ ہونے والے پینتالیس سالہ شخص کی لاش بازیافت کرلی گئی 

share with us

منگلورو 14؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) تین دن قبل لاپتہ ہونے پینتالیس سالہ شخص کی لاش الال کے کوٹیپورا ساحل سمندر سے بازیافت ہوئی ہے۔ مہلوک کی شناخت دنیش (45) مقیم الال کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دنیش کو آخری مرتبہ 11جنوری کو دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھا۔جمعہ کے روز اس کی گمشدگی کی رپورٹ کوناجے پولیس تھانہ میں درج کرلی گئی۔ مذکورہ شخص انفوسیس میں کام کیا کرتا تھا۔ جس روز وہ لاپتہ ہوگیا تھا اس دن وہ کام کے بعد گھر نہیں لوٹا تھا۔ ذرائع کے مطابق وہ کئی سالوں سے بیمار رہنے لگا تھا ، بتایا جارہا ہے کہ اس کی لاش مچھلی کے مل کے قریب سے بازیافت ہوئی ہے اور اس کے گھر والوں نے اس کے جوتے دیکھ کر اس کی شناخت کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا