English   /   Kannada   /   Nawayathi

بندر بخار کی شبہ میں انیس افراد منیپال میں زیر علاج ، بندروں کی ہلاکتوں کی تعداد میں ہوا اضافہ 

share with us

 

اڈپی 13؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) بندر بخارکے شبہ میں شیموگہ ضلع کے ساگر تعلقہ کے انیس افراد منیپال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دوسری جانب بندروں کی ہلاکتیں کل بھی جاری رہیں اور کنڈلور کے مراشی میں چھ بندر مردہ حالت میں پائے گئے۔ بیلوے گرام پنچایت کے تونسے ، کونیجاڑی اور بیندورو کے گنگا ناڈو میں بندر کی اموات کی خبریں موصول ہوئیں ہیں۔ اب تک کل ملا کر پندرہ بندروں کے ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ بیلتنگڈی تعلقہ کے اجیرے میں بھی ایک بندر مردہ حالت میں پایا گیا اور یہاں اب تک بندروں کی ہلاکتوں کی تعداد تین تک پہنچ چکی ہے۔ مختلف علاقوں میں بندروں کی ہلاکتوں کی خبروں نے لوگوں کی نیند حرام کررکھی ہیں اور بہت سے لوگ تشویش بھی مبتلاہوچکے ہیں۔ جوگ فالس اور اس کے آپس کے علاقوں میں بیماری سے بچنے کے لیے سرکاری اسپتالوں میں ٹیکے بھی لگوا ئے جارہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا