English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو سو ماہی گیر کشتیاں لاپتہ کشتی کا پتہ لگانے کے لیے ملپے سے ہوئیں روانہ 

share with us

اڈپی 13؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز/ذرائع ) سورنا تھری بوجھا نامی ماہی گیری کشتی کا پتہ لگانے کے لیے دو سو کے قریب ماہی گیر کشتیاں کل رات ملپے بندرگاہ سے روانہ ہوگئیں۔ ملپے ماہی گیر اسوسی ایشن کے صدر ستیش کندر نے کہا کہ سنیچر کی رات روانہ ہونے والی دو سو کشتیاں رتناگری کے قریب ، سندھو درگ اور مالون میں لاپتہ کشتی کا پتہ لگانے کی کوشش کرے گی اس کے بعد اپنے ماہی گیری کے کام میں مصروف ہوں گے۔ سرچ آپریشن کے تعلق سے مدد کے لیے پچیس ماہی گیروں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی نے مزید تین روز تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ دیکھا جائے کہ ریاستی اور مرکزی حکومت اس سلسلہ میں کیا اقدام کرتی ہے۔ محکمۂ پولیس کی جانب سے کیرلا اور مہاراشٹرا میں کشتی کے تعلق سے پتہ لگانے کے لیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔ اڈپی کے سپرنڈنٹ آف پولیس نے ایک کشتی کو وائرلیس پیغام بھی روانہ کیا ہے تاکہ مہاراشٹرا کے ماہی گیروں کو اس کی اطلاع پہنچے۔ اس دوران جنوبی کنیرا اور اڈپی فیشریس کو آپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن کے صدر ایشپال سورنا نے وزیر داخلہ سے گذارش ہے کہ وہ ماہی گیروں کے جذبات سے کھلواڑ نہ کریں۔ اس سے قبل ریاستی حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انہو ں نے کشتی کا پتہ لگانے کے سلسلہ میں’’ اسرو ‘‘ سے بات چیت کی ہے لیکن اسرو کمپنی نے اس سے انکار کیا ہے۔ 

بحوالہ نیوز کرناٹکا اور ڈیکن ہیرالڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا