English   /   Kannada   /   Nawayathi

شرالی اہم شاہراہ توسیعی کام میں پھر ایک بار عوام نے ڈالی رکاوٹ ، عوام 45میٹر توسیع پر بضد 

share with us

بھٹکل 13؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) شرالی میں قومی شاہراہ کی توسیع  کو لے کر عوامی احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ جمعہ کو کیے گئے احتجاج میں عوام نے آئی آر بی کمپنی کے ملازمین کو کام کرنے نہیں دیا اور مجبوراً انہیں واپس ہونا پڑا تھا۔ کل سنیچر کے روز بھی جب کمپنی کے ملازمین جے سی بی مشین کے ساتھ متعلقہ جگہ پر پہنچے اور کام شروع کیا تو عوامی نے پھر ایک بار کام روک دیا۔ اطلاع پاکر اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا اور تحصیلدار ویاین بھاٹکر بھی متعلقہ جگہ پر پہنچے اور عوام کو سمجھانے کی کوشش کی اور کہا کہ ہم اعلیٰ افسران کے حکم نامہ کے مطابق عمل درآمد کرنے کوشش کرتے ہیں۔ ایسے میں اگر کام مزید روک دیا جائے تو پھر کام آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ اس کے باوجود بھی عوام نے دوبارہ اپنے سوالات دہراتے ہوئے کسی بھی طرح کام آگے بڑھانے پرراضی نہیں ہوئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے فوری طور پر ایک ہفتہ کے لیے توسیعی کام پر روک لگادی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ دوسرے علاقوں میں اہم شاہراہ کی توسیع 45میٹر ہورہی تو شرالی میں ہی کیوں 30میٹر کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 30میٹر توسیع کیے جانے پر کئی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اہم شاہراہ کی توسیع 30میٹر ہونے پر سرویس روڈ ، رکشہ اسٹانڈ کے لیے جگہ نہیں ملے گی اور یہ مسائل شرالی کے عوام کے لیے ہمیشہ مسائل ہی رہیں گے۔ انہوں نے الزام بھی لگایا کہ چند لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے اہم شاہراہ کی توسیع 30میٹر کی جارہی ہے جبکہ جن کے راضی اہم شاہراہ پر ہیں ان کے رضامندی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کو آگاہ کیا جاچکا ہے اور وہاں سے جواب موصول ہونے سے قبل ہی کام شروع کیا جارہا ہے۔ عوام اپنے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ شرالی میں اہم شاہراہ کا توسیعی 45میٹر ہی ہونا چاہیے ، 30میٹر پر وہ کس بھی طرح راضی ہونے والے نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا