English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن، ٹرمپ و دیگر حکام کیخلاف مقدمہ درج

share with us

واشنگٹن:12؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی ائیر ٹریفک کنٹرول ایسوسی ایشن نے ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈان کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر حکام کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شٹ ڈان کے سبب تنخواہیں نہیں دی جارہیں اور تنخواہ کے بغیرکوئی ملازم کام کرنے کو تیارنہیں جب کہ کمپنی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ مطلوبہ معاوضے دیے بغیر سخت محنت کروائی جارہی ہے۔یاد رہے کہ امریکہ میں جاری جزوی شٹ ڈان 22 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے اور آٹھ لاکھ سے زائد لوگوں کو تنخواہیں نہیں مل سکی ہیں۔ شٹ ڈان کے سبب لاکھوں افراد کو جزوی طور پر گھر بھیج دیا گیا ہے اور ہزاروں افراد بلامعاوضہ کام کرنے پر مجبور ہیں۔امریکی صدر کی جانب سے میکسیکو کے ساتھ سرحدی دیوار کی تعمیر کیلئے رقم پر باربار اصرار کیا جارہا ہے اور انہوں نے کہہ رکھا ہے کہ رقوم کی منظوری نہ ہونے تک وہ شٹ ڈان کو مہینوں بلکہ سالوں تک بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے امریکہ میں چاہتا ہوں کانگریس اپنا کام کرے، شٹ ڈان ختم کرنے میں کانگریس کی ناکامی کی صورت ایمرجنسی لگاوں گا اور میرے پاس ایمرجنسی لگانے کا پورا حق ہے۔امریکہ میں جاری حالیہ شٹ ڈان امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈان ہے۔ قبل ازیں 1996 میں بل کلنٹن کے دور صدارات میں 21 روز کا شٹ ڈان ہوا تھا۔جمی کارٹر کے دور صدارت میں کاروبار حکومت 17 روز بند رہا، یہ امریکی تاریخ کا تیسرا بڑا شٹ ڈان شمار ہوتا ہے۔ 2013 میں باراک اوبامہ انتظامیہ کو بھی 16 روز کے لیے شٹ ڈان کا سامنا کرنا پڑا، یہ امریکہ کا چوتھا طویل شٹ ڈان تھا۔ جمی کارٹر کو پہلے شٹ ڈان کا سامنا 1977 میں کرنا پڑا ، جب 12 روز کاروبارِ حکومت بند رہا۔ یہ امریکی تاریخ کا پانچواں طویل ترین شٹ ڈان تھا۔ 1974 میں نئے بجٹ قوانین کی منظوری کے بعد درجنوں وفاقی اداروں کی فنڈنگ کا اختیار کانگریس کو حاصل ہوا۔ وفاقی اداروں کی فنڈنگ کا بل منظور نہ ہونے سے ملازمین کی تنخواہیں بند ہو جاتی ہیں، جس سے یا تو ملازمین چھٹی پر چلے جاتے ہیں یا ان کو بغیر تنخواہ کام کرنا پڑتا ہے۔ فنڈ نگ نہ ہونے کی صورت میں ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں ہو پاتی کاروبار حکومت بند ہو جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا