English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنگلوں سے طوطے پکڑکر فروخت کرنے والا شخص گرفتار ، چھبیس طوطے ضبط 

share with us

بنٹوال 12؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز ) سی آئی ڈی فورسیٹ سیل کی جانب سے کی گئی چھاپہ مارکارروائی میں ایک ملزم کو حراست میں لیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے غیر قانونی طور پر 26طوطے پکڑ رکھے اور انہیں وہ فروخت ہی کرنے والا تھا۔ ملزم کی شناخت عبداللہ فقیر (40) مقیم میلکر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنگلورو سے تعلق رکھنے والے سی آئی ڈی کے فوریسٹ سیل کو مصدقہ ذرائع سے خبر ملی تھی کہ مذکورہ شخص غیر قانونی طور پر طوطے پکڑکر فروخت کیا کرتا تھا۔ چند روز قبل افسران نے خود خریدار بتاتے ہوئے طوطوں کی فروختگی معاملہ میں معلومات حاصل کی تھی اور اس دوران انہیں طوطے فروخت کرنے پر راضی بھی ہوگیا تھا۔ جب وعدے کے مطابق اس نے انہیں طوطے دکھانے شروع کیے تو انہیں ایک ایک کرکے سب ضبط کرلیے اور اسے بھی حراست میں لیا۔ عبداللہ کے خلاف معاملہ کرنے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ کئی سالوں سے اس طرح کا یہ کاروبار کرتا آرہا ہے ، کارروائی میں کئی سینئر پولیس افسران نے کی شرکت کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا