English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراقی ارکان پارلیمان کی اسرائیل کے دوروں کے الزامات کی تردید

share with us

بغداد:09؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)عراق کے ارکان پارلیمنٹ نے گذشتہ برس اسرائیل کے خفیہ دورں کے حوالےسے سامنےآنے والی اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا گای تھا کہ گذشتہ برس عراق کے 3 وفود جن میں 15 شخصیات شامل تھیں نے اسرائیل کے خفیہ دورے کیےتھے۔

تجزیہ نگار ایدھی کوھین کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس اسرائیل کا دورہ کرنے والی عراقی شخصیات میں متعدد ارکان پارلیمنٹ میں شامل تھے۔ ان میں احمد الجبوری، عبدالرحیم الشمری، عالیہ نصیف، خالد المفرجی اور دوسابق ارکان عبدالرحمان اللوزیری اور احمد الجربا شامل تھے۔

اسرائیلی صحافی کے اس دعوے کے بعد عراق کی اہل سنت والجماعت کی نمائند'العرار العراقی' کا کہنا ہے کہ صہیونی تجزیہ نگار کا خالد المفرجی کے  اسرائیل کے خفیہ دورے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ خالد المفرجی نے اسرائیل کا کوئی دورہ نہیں کیا۔

ادھر نینویٰ کے سابق رکن پارلیمنٹ احم الجربا نے بھی اسرائیل کے دورے کی تردید کی ہے۔الجربا کا کہنا ہے کہ جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس سے سامنے آنے والی افواہوں کی بنیاد پر جھوٹ کو سچ ثابت نہیں کیا جاسکتا۔
عراقی پارلیمنٹ کی جماعت "دولۃ القانون" نے رکن پارلیمنٹ عالیہ نصیف کے دورہ اسرائیل کی سختی سے تردید کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا