English   /   Kannada   /   Nawayathi

جوہری معاہدے پر روس امریکا سے مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے، ماسکو حکومت

share with us

ماسکو :09؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)روس کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز معاہدے پر سفارتی اور فوجی سطح کے مذاکرات شروع کرنے پر رضامند ہے۔ روسی حکومت کا یہ بیان نیوز ایجنسی تاس نے رپورٹ کیا ہے۔ تاس نیوز ایجنسی کے مطابق مذاکرات کے لیے رضامندی کا بیان نائب وزیر خارجہ سیرگئی رائبکوف نے دیا ہے۔ رائبکوف ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں۔ اسی دورے کے دوران انہوں نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں رپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا رضامند ہو تو جوہری معاہدے پر بات چیت شروع کی جا سکتی ہے۔ روسی نائب وزیر خارجہ کے مطابق جس دن امریکا مذاکرات کی حامی بھرے گا، اُسی دن روس بھی راضی ہو جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا