English   /   Kannada   /   Nawayathi

سنکیانگ سے دو ہزار سے زائد قازق شہریوں کو روانہ ہونے کی اجازت

share with us

بیجنگ:09؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)چینی حکومت نے اپنے شورش زدہ صوبے سنکیانگ میں مقیم دو ہزار سے زائد قازق شہریوں کو اپنی چینی شہریت چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے کے مطابق یہ شہری اپنی شہریت سے دستبردار ہونے کے بعد قزاقستان کے لیے روانہ ہو سکیں گے۔ چینی حکومت کے اس فیصلے کی قزاقستان کی وزارت خارجہ نے تصدیق کر دی ہے۔ سنکیانگ میں ایغور نسل کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ قازق اور دوسرے نسلی گروپوں کے افراد کو مقید کرنے کا معاملہ خاصا حساس صورت اختیار کر چکا ہے۔ قازق شہریوں کے بارے میں بیجنگ حکومت نے گزشتہ برس دسمبر میں یہ فیصلہ لیا تھا۔ قزاقستان چین کا ہمسایہ ملک ہے اور اس کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنز چین ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا