English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ افغان عوام کی توہین پر معافی مانگیں، افغان سینیٹ کا مطالبہ

share with us

کابل:08؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع))افغانستان کی سینیٹ نے امریکی صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان عوام کی توہین پر باضابطہ طور پر معذرت خواہی کریں۔غیر ملکی خبر رسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  افغانستان کی سینیٹ کے چیرمین فضل ہادی مسلم یار نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے سابق سویت یونین کے خلاف افغان عوام کے جہاد کے بارے میں امریکی صدر کے حالیہ بیان کو توہین آمیز قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو اپنے توہین آمیز بیان پر افغان عوام سے باضابطہ معافی مانگنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سرزمین افغانستان میں سابق سویت یونین کی شکست ہماری قوم کا قابل فخر کارنامہ ہے۔مسلم یار نے مزید کہا کہ اگر افغان عوام کا جہاد نہ ہوتا تو آج امریکہ کمیونیزم کے خطرات سے محفوظ نہ رہتا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تضاد بیانیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے افغانستان پر سابق سویت یونین کے حملے کو جائز اور اس کے خلاف جنگ کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا