English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات : انسٹا گرام پر مزاحیہ ویڈیو بھیجنے پر یونیورسٹی طالب علم کو ۵ سال قید اور جرمانہ

share with us

ابو ظہبی:06؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات میں انسٹا گرام پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرنے والے شخص کو 5 سال قید اور 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں انسٹا گرام پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرنے والے یونیورسٹی کے طالب علم کو 5 سال قید اور 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ مذکورہ طالب علم نے انسٹا گرام پر طالب علموں کو اساتذہ کے خلاف تشدد پر اکسایا جس پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے طالب علم کو گرفتار کیا تھا

ملزم نے عدالت میں الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میری ویڈیو کا مقصد تشدد پر ابھارنا نہیں تھا اور نہ میں اساتذہ اور نہ ہی کسی شعبے کے خلاف منفی جذبات رکھتا ہوں۔

ملزم کا مزید کہنا تھا کہ میری ویڈیو میں میرے ہم عصروں کے درمیان معمولی جھگڑوں میں درد اور تکلیف سے بچنے کے لیے مخصوص طریقوں کو مزاحیہ طور پر بیان کیا گیا تھا۔

انسٹا گرام نے متنازع ویڈیو شیئر کرنے پر سزا ملنے کے بعد طالب علم کا اکاؤنٹ بند کردیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا