English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن پورے ضلع کے لیے فخر کا باعث ہے : وزیر آروی دیش پانڈے ورکن اسمبلی سنیل بی نائک 

share with us

بھٹکل 05؍ جنوری 2018(فکروخبر نیوز) وزیر انچارج آروی دیش پانڈے نے اپنے تأثرات کے اظہار کے دوران کہا کہ ہمارے اسلاف کی وسعتِ فکر کی داد دینی چاہیے جنہوں نے سوسال قبل نونہالوں کی تعلیم کے سلسلہ میں غوروخوض کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کی کوششیں کیں۔ اس موقع پر ہمیں اس کے بانیان اور محسنین کو یاد کرنا نہایت ضروری ہے جنہوں نے اس ادارہ کی بنیاد ڈالی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں اور افراد بھی بدلتے ہیں لیکن ہمیں اچھے کام کرنے والوں کو بھولنا نہیں چاہیے او رانہیں یاد کرتے رہنا چاہیے۔ اتحاد واتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کا راز اتحاد میں ہی ہے اور اس کے بغیر ترقی کرنا ممکن نہیں۔ 
مقامی رکنِ اسمبلی سنیل بی نائک نے پنے تأثرات کے اظہار کے دوران خود کو انجمن کا طالب علم رہنے پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ آج انجمن ایک ایسے وقت میں اپنے سو سال کی خوشیاں منارہا ہے جب میں رکنِ اسمبلی ہوں اور یہ بات صرف میرے نہیں لیے بلکہ پورے ضلع کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہو ں نے کہا کہ انجمن میں صرف ایک مخصوص فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد تعلیم حاصل نہیں کرتے بلکہ الگ مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے لیے بھی اس کے دروازے کھلے ہیں ۔ انہوں نے ہر طرح کا تعاون دینے کی بھی بات کہی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا