English   /   Kannada   /   Nawayathi

صحافی خاشقجی قتل کے ملزمان کی سعودی عدالت میں پیشی، پھانسی کی استدعا

share with us

ریاض:05؍جنوری2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے الزام میں حراست میں لیے گئے 11 ملزمان کو پہلی مرتبہ عدالت میں پیش کردیا گیا۔سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے الزام میں حراست میں لیے گئے ملزمان کو پہلی مرتبہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوٹر نے 11 میں 5 ملزمان کے لیے پھانسی کی سزا کی استدعا کی۔

اٹارنی جنرل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو وکلاء بھی فراہم کیے گئے اور عدالت میں پیشی کے وقت ملزمان کے وکلاء بھی موجود تھے جب کہ ترکی سے شواہد کے حصول کے لیے درخواست بھی کی گئی ہے۔

 

صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب میں 18 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جب کہ انٹیلی جنس سربراہان سمیت کئی حکام کو معطل کردیا گیا تھا اور حال ہی میں وزیر خارجہ عادل الجبیر کو بھی عہدے سے سبکدوش کردیا گیا۔

قبل ازیں ترکی نے ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا جس پر سعودی عرب نے موقف اختیار کیا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کی تحقیقات اور ملزمان کے خلاف کارروائی سعودیہ میں ہی ہوگی۔

واضح رہے کہ شاہی خاندان کے شدید ناقد اور امریکا میں جلا وطنی کی زندگی گزارنے والے صحافی جمال خاشقجی کو گزشتہ برس 2 اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں بہیمانہ طور پر قتل کرکے لاش ٹکڑے ٹکڑے کرکے غائب کردی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا