English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈانی عوام کو حکومت کے خلاف احتجاج پر اکسانے وال سرکردہ ارکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا گیا

share with us

خرطوم :23ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سوڈان میں جمعہ کے روز پھوٹنے والے مظاہروں کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے ایک سرکردہ رکن کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس پر عوام کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر لانے اور اکسانے میں ملوث سیل کی سرپرستی کرنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔پولیس نے سادہ کپڑوں میں ملبوس فوجی اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا ہے جو حکومت کے خلاف احتجاج میں پیش پیش رہے ہیں۔دوسری جانب صدر عمر البشیر کے ایک معاون خصوصی نے کہا ہے کہ احتجاج اور مظاہرے اپنے فطری راستے سے ہٹ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈانی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی کو احتجاج کی آڑ میں تخریب کاری کی اجازت نہیں دیں گے۔صدر کے معاون نے کہاکہ جن ریاستوں میں احتجاج کیا گیا ان میں گرفتاریاں کی گئی ہیں اور احتجاج منظم کرنے والے کئی افراد دوسرے علاقوں سے وہاں آئے ہیں۔حکومت نے کئی ریاستوں میں احتجاج کے پیش نظر ہنگامی حالت اور رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔ خرطوم اوردوسرے علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا