English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام سے امریکی فوجیوں کا انخلاء‘اب ترکی کرے گا داعش کے خلاف جنگ کی سربراہی

share with us


ہم داعش کے خاتمے کے لیے اپنے منصوبے پر کام کرتے رہیں گے :رجب طیب اردگان کا تقریب سے خطاب 


استنبول:22ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) امریکا کی جانب سے پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے شام سے مکمل طور پر فوجی دستوں کے انخلا کے اعلان کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے شام میں داعش کے خلاف جنگ کی سربراہی کا اعلان کر دیا ہے ۔ہفتے کے روز دارالحکومت استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ امریکا کے پیچھے ہٹنے کے بعد ترکی داعش کے خلاف جنگ کرے گا،ترکی فی الحال شام میں داعش کے جنگجوؤں کیخلاف کارروائی پر توجہ مرکوز رکھے گا جبکہ شمال مشرقی شام میں کرد باغیوں پر حملے عارضی طور پر معطل کردیے جائیں گے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم داعش کے خاتمے کے لیے اپنے منصوبے پر کام کرتے رہیں گے اور صدر ٹرمپ کیساتھ ہونے والی گفتگو کے نتیجے میں شام میں اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے۔واضح رہے کہ ترکی ،کرد باغیوں کو دہشتگرد تصور کرتا ہے جس کی ایک شاخ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) بھی ہے، جو ترکی کے سرحدی علاقے میں کرد خودمختار ی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا