English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پرسرنگوں کی مسماری شروع کردی

share with us


مقبوضہ بیت المقدس :22ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی سرنگوں کی مسماری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے شمالی سرحد پر حزب اللہ کی طرف سے کھودی گئی سرنگوں کی مسماری شروع کر دی ہے۔ ان سرنگوں کا انکشاف تین ہفتے قبل کیا گیا تھا۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی سرحد پر بنائی گئی حزب اللہ کی سرنگوں کی مسماری شروع کر دی گئی ہے اور انہیں مکمل طور پر مسمار کیے جانے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی سرنگوں کی مسماری کے لیے جدید وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل شام میں ایران کی بڑھتی سرگرمیوں کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔نیتن یاھو نے گذشتہ روز تل ابیب کے دورے پر آئے قبرص کے صدر نیکوس اناسٹاسیباڈس اور یونان کے وزیراعظم الیکسس زیبراس سے ملاقات کی۔ نیتن یاھو نے اس ملاقات میں بھی شمالی سرحد پر حزب اللہ کی سرنگوں اوران کی مسماری کے بارے میں جاری کارروائی میں بتایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا