English   /   Kannada   /   Nawayathi

عباس ملیشیا نے حماس کے سیکڑوں کار کنوں کواشتہاری قرار دیا، پولیس مراکز میں پیش ہونے کا حکم

share with us


رام اللہ :22ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیکڑوں کارکنوں کو اشتہاری قرار دے انہیں پولیس مراکز میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔حماس کے انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے حماس کے دسیوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ سیکڑوں کی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔انسانی حقوق کے ذرائع نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے عباس ملیشیا کا حماس کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن اب تک کا بدترین کریک ڈاؤن تھا۔نام نہاد سیکیورٹی الرٹ کی آڑ میں عباس ملیشیا نے حماس کے درجنوں رہ نماؤں اور سیکڑوں کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق عباس ملیشیا نے حماس کے سیکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیا جن مین سے بعض کو دو اور تین روز کے بعد رہا کردیا گیا۔ایک اندازے کے مطابق عباس ملیشیا نے غرب اردن کے مختلف شہروں سے 300 حماس کارکنوں کو پیشی کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا