English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں تین فلسطینی شہید

share with us


مظاہرین نے ٹائر جلائے، گرینڈ پھینکے اور سرحدی باڑ عبور کرنے کی کوشش پر فلسطینیوں پر گولی چلانا پڑی،اسرائیلی فوج


غزہ:22ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے سرحد کے قریب احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں ایک کم سن بچے سمیت 3 فلسطین شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ لڑکے سمیت تین فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں سرحدی باڑ کے قریب قریبا 8 ہزار فلسطینیوں نے جمع ہو کراحتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر جلائے، گرینڈ پھینکے اور سرحدی باڑ عبور کرنے کی کوشش کی جس پر فلسطینیوں پر گولی چلانا پڑی۔اسرائیلی فوج کی ترجمان کے مطابق فلسطینیوں کے پرتشدد احتجاج کو روکنے کے لیے فوج کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا ہے۔غزہ میں وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ محمد جحجوح گردن میں گولی لگنے سے شہید ہو گیا جب کہ ایک صحافی سمیت 25 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔بعد ازاں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید دو فلسطینی شہید ہو گئے۔ ان کی عمریں 28 اور 40 سال بیان کی جاتی ہیں۔غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 30 مارچ کے بعد اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں 220 فلسطینی شہید اور 25 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا