English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان سے امریکی انخلاء کی صورت میں ہمارا مشن جاری رہے گا ، نیٹو اتحاد

share with us


افغانستان میں طویل المیعاد امن و استحکام" کو یقینی بنانے پر کاربند رہیں گے ، ترجمان


برسلز:22ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)شمالی اوقیانوسی اتحاد نیٹو نے باور کرایا ہے کہ وہ افغانستان میں تعینات امریکی فوج کی "اہم" تعداد کے انخلا کی صورت میں بھی اپنا مشن جاری رکھے گا۔نیٹو کی ترجمان نے امریکی فیصلے پر براہ راست تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم انہوں نے یہ بتایا کہ نیٹو نے رکن ممالک کے وزرا خارجہ کے آخری اجلاس میں بار ہا یہ موقف دہرایا کہ وہ "افغانستان میں طویل المیعاد امن و استحکام" کو یقینی بنانے پر کاربند رہے گا۔ نیٹو ترجمان وانا لونگیسکو کا کہنا تھا کہ "ہماری جانب سے پاسداری اہمیت کی حامل ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ افغانستان ان بین الاقوامی دہشت گردوں کے مرکز میں تبدیل نہ ہو جو ہمیں ہمارے ممالک میں دھمکیاں دیتے ہیں"۔امریکی فورسز نیٹو مشن کا ایک حصہ ہے جس کے دوران طالبان کے خلاف معرکہ آرائی میں افغان فوجیوں کو تربیت اور مشاورت فراہم کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق انخلا کے فیصلے کے تحت افغانستان میں تعینات 14 ہزار امریکی فوجیوں میں سے 7 ہزار کو واپس بلایا جائے گا۔نیٹو ترجمان نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کو بھی سراہا جو شام اور افغانستان میں وہائٹ ہاس کی نئی حکمت عملی پر عدم موافقت کے سبب جمعرات کے روز اپنا استعفا پیش کر چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق میٹس نے نیٹو اتحاد کو مضبوط رکھنے اور اتحاد کو درپیش سکیورٹی چیلنجوں کے لیے تیار رہنے کے حوالے سے مرکزی کردار ادا کیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا