English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کا شام میں عالمی مبصرین تعیناتی کا خیر مقدم 

share with us


یمن میں قیام امن اور جنگ بندی کی مساعی میں سعودی عرب کا سفارتی کردارنظرانداز نہیں کیا جا سکتا، وزارت خارجہ 


ریاض:22ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے یمن میں حکومت اور باغیوں کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے مبصرین کی تعیناتی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الریاض یمن میں باغیوں اور حکومت کے درمیان جنگ بندی کی مساعی کا خیر مقدم کرتا ہے۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت کی جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں قیام امن اور جنگ بندی کی مساعی میں سعودی عرب کا سفارتی کردارنظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر اور اقوام متحدہ میں سعودی ایلچی عبداللہ المعلمی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔بیان کے مطابق کہ سعودی عرب نے سویڈن میں یمن میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی حمایت کی۔ ہم یمن میں دیرپا قیام امن اور آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 پرعمل درآمد پر زور دیتے رہیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا