English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب دوبارہ شمعون وائرس کے نشانہ پر

share with us

ریاض:20ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سیکیورٹی پروگرام ڈیزائن کرنے والی کمپنی سیمنٹیک نے بتایا ہے کہ 2برس تک منظرسے غائب رہنے کے بعد ”شمعون“ وائرس ایک بار پھر زیادہ قوت کے ساتھ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کو ہدف بنانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ کمپنی کا کہناہے کہ یہ وائرس سینٹرل آپریشن سسٹم پر حملہ آور ہوتا ہے او رسسٹم میں موجود تمام فائلوں کو صاف کردیتا ہے۔ کمپنی کا کہناہے کہ شمعون وائرس نے اٹلی کی آئل سروس کمپنی سائبم کو نشانہ بناکر 100کمپیوٹر تباہ کردیئے۔ یہی وائرس سعودی عرب اور امارات کے مختلف اداروں پر بھی حملہ آور ہوچکا ہے۔ یہ تیل اور گیس کے شعبوں میں کام کرنے والی 2 کمپنیوں کو ٹارگٹ کرچکا ہے۔ دریں اثناءامریکی قومی سلامتی ایجنسی نے 2017ءمیں خبردار کیا تھا کہ ایران سعودی اور امریکی کمپنیوں سمیت متعدد ممالک کے خلاف سائبر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا