English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں فیس بک کے خلاف مقدمہ

share with us

واشنگٹن :20ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے دفتر استغاثہ نے سماجی ویب سائٹ فیس بک کے خلاف اعداد و شمار کے غلط استعمال پر مقدمہ قائم کر دیا ہے۔ وکیل استغاثہ کارل ریسین نے بتایا کہ فیس بک اپنے صارفین کی معلومات کے تحفظ میں ناکام رہا ہے۔ فیس بک نے مارچ میں تسلیم کیا تھا کہ اس کے 87 ملین صارفین کا ڈیٹا کیمبرج اینالیٹیکا کے پاس تھا اور جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔ فیس بک کی جانب سے اس مقدمے کے حوالے سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا