English   /   Kannada   /   Nawayathi

سفارتی کشیدگی میں اضافہ، تیسرے کینیڈین باشندے کو بھی چین میں حراست میں لے لیاگیا

share with us

بیجنگ:20ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)چین میں غیرقانونی طورپرکام کرنے کے الزام میں تیسرے کینیڈین باشندے کوحراست میں لے لیاگیاہے ،یہ بات چینی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روزکہی ہے ۔جیساکہ قومی سلامتی بنیادوں پرگزشتہ دوگرفتاریوں کے معاملے پرسفارتی کشیدگی پائی جارہی ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہواچن ژنگ نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران سزا کی تفصیلات میں جائے بغیرکہاکہ ایک کینیڈین سارامیکلیورنامی خاتون کوانتظامی سزاکاسامناہے ۔ کینیڈاکی نیشنل پوسٹ اخبارنے میکلیورکی شناخت البرٹاسے تعلق رکھنے والی ٹیچرکے طورپرکی ہے۔ ہوانے کہاکہ میکلیورکاکیس گزشتہ دوگرفتاریوں سے مختلف ہے جوکہ چین کی سرکاری سیکیورٹی اداروں کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہیں ،میکلیورکومقامی پبلک سیکیورٹی بیوروکی جانب سے حراست میں لیاگیاہے۔ 10دسمبرکوسابق کینیڈین سفارتکاراورمائیکل کوورگ اورچین میں مقیم کاروباری شخصیت مائیکل سپیووردونوں کوچین کی قومی سلامتی کیلئے خطرے کاباعث بننے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیاگیاتھا 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا