English   /   Kannada   /   Nawayathi

حماس رہنما ء کو ماسکو کی دعوت پر صہیونی ریاست سیخ پا

share with us

ماسکو :20ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)روس نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو ماسکو کے دورے کے دعوت دینے پرصہیونی ریاست کا احتجاج مسترد کر دیا ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کی جانب سے حماس رہ نما اسماعیل ھنیہ کو ماسکو کے دورے کی دعوت دینے پر تل ابیب نے احتجاج کیا تاہم روس نے صہیونی ریاست کا احتجاج مسترد کردیا ہے۔ ماسکو میں اسرائیلی سفیر نے ماسکو وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے اسماعیل ھنیہ کو دورے کی دعوت دینے پر احتجاج کیا۔ اس طرح کا احتجاج تل ابیب میں روسی سفارت خانے کو بھی کیا گیا ہے۔ روسی سفارت کاروں نے صہیونی سفارت کاروں کو جواب دیا کہ تم خود بھی حماس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے۔ اگر روس نے حماس رہ نما کو دورے کی دعوت دی ہے تو اس میں کیا حرج ہے۔یہودی ایجنسی کے چیئرمین یتزحاق ہرٹسوگ نے حماس رہ نما کو دعوت دیے جانے پر روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف سے بھی بات چیت کی ہے۔اس پر روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو خطے کی صورت حال مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے فلسطینی قوتوں کے ساتھ بات چیت کو اہمیت دیتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا