English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی کنیسٹ پارلیمنٹ میں ظالمانہ قانون منظور

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :20ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی کنیسٹ پارلیمنٹ نے گزشتہ روز ایک اور ظالمانہ قانون کی ابتدائی منظوری دی ہے جس کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مزاحمتی فلسطینی خاندانوں کو شہر بدر کردیا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی کنیسٹ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خاندانوں کو اجتماعی سزا دینے کے لیے پیش کیے گئے آئینی بل کی ابتدائی رائیشماری میں بھاری اکثریت سے اس کی منظوری دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون ایسے فلسطینی خاندان جن کے افراد یہودیوں کو اذیت دینے کا موجب بنے ہوں انہیں مزاحمتی کارروائی کے ایک ہفتے کے اندر اندر کسی دوسرے شہر میں بے دخل کردیا جائے گا۔کنیسٹ میں ہونے والی رائے شماری میں اس قانون کے حق میں 69 اور مخالفت میں 38 ووٹ ڈالے گئے۔ عرب ارکان کنیسٹ نے اس قاننو کی مخالفت کی جس پرانہیں ایوان سے نکال دیا گیا تھا۔یہ آئینی بل جیوش ہوم کے سربراہ اوروزیر تعلیم نفتالی بینٹ نے پیش کیا تھا۔ اس قانون کا مقصد فلسطینی مزاحمتی خاندانوں کو اجتماعی سزا دینا اور فلسطینیوں کی تحریک آزادی کا جذبہ کچلنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا