English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنان: علاج کی سہولت نہ ملنے پرفلسطینی بچہ دم توڑ گیا،ماں پرغشی کے دورے

share with us

دبئی:20ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)لبنان کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تین سالہ فلسطینی پناہ گزین بچہ علاج کے لیے اخراجات نہ ہونے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔ شمالی لبنان کے طرابلس کے علاقے میں قائم ایک اسپتال میں 3 سالہ محمد وھبہ زیرعلاج تھا۔ اس کے والدین بچے کے علاج کے لیے اسپتال کے اخراجات پورے نہ کرسکے اور اسپتال انتظامیہ کی طرف سے بھی اس کے علاج میں معاونت سے انکار کردیاگیا جس کے بعد بچہ دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق اسپتال میں دم توڑنے والا فلسطینی بچہ لبنان میں نہر البارد پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر ایک فلسطینی شہر کا تھا۔ ذرائع کے مطابق لبنانی وزارت صحت نیواقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ادھر اسپتال میں علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث بچیکی موت کے واقعے پر فلسطینی پناہ گزین مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے ٹائر جلا کر نہر البارد پناہ گزین کیمپ کی مرکزی شاہراہ بند کر دی۔ اس موقع پر فوت ہونے والے بچے کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔اسپتال میں کم سن بچے کی موت پر اس کے والدین غم سے نڈھال ہیں جب کہ دیگر شہریوں نے بھی ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں نے علاج میں لاپرواہی برتنے پر لبنانی حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے جب کہ بیروت نے واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا