English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان:الام پارٹی کے سربراہ صادق المہدی کی ایک سال بعد وطن واپسی

share with us

خرطوم:20ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سوڈان کی مذہبی سیاسی جماعت الام کے سربراہ اور سرکردہ اپوزیشن لیڈر الصادق المہدی ایک سال بیرون ملک رہنے کے بعد واپس خرطوم پہنچ گئے ہیں۔ حزب الام کے سربراہ صادق المہدی کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں۔جماعت کی طرف سیجاری کردہ بیان میں المہدی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی تردید کی ہے۔الام پارٹی نے سنہ 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے موقف میں تبدیلی کا اشارہ نہیں دیا۔ المہدی کہہ چکے ہیں کہ جب تک آزادانہ اور شفاف انتخابات نہیں ہوتے تب تک انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی فائدہ نہیں۔حزب الام کے نائب صدر فضل اللہ برمہ ناصر نے گذشتہ ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ان کی جماعت دستور سے ماورا کوئی مذاکرات نہیں کرے گی۔ادھر صدر عمر البشیر کے معاون فیصل حسن ابراہیم نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے ادیس ابابا میں الصادق المہدی سے ملاقات کی۔ المہدی نے دستور سازی اور انتخابات میں شمولیت کا عندیہ دیا تاہم انہوں نے آزادانہ اور شفاف انتخابات کی شرط عاید کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا