English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ ، جیرمی کوربن کو کنزر ویٹیو ارکان کے وزیراعظم کیخلاف متنازع تبصرہ پر سخت تنقید کا سامنا 

share with us


لندن:20ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ کے اپوزیشن رہ نما اور لیبر پارٹی کے صدر جیرمی کوربن کو کنزر ویٹیو ارکان کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف متنازع الفاظ کے بارے میں تبصرہ کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق جیرمی کوربن پرالزام ہے کہ انہوں نے ایک تقریب کے دوران وزیراعظم تھریسا کے کو بریگزیٹ" کے حوالے سے رائے شماری میں تاخیر پر 'کند ذہن' عورت قرار دیا تھا۔جیرمی کوربن کو دارالعوام کے ایک اجلاس میں کیمروں کے سامنے وزیراعظم تھریسا مے پر تنقید کرتے دیکھا گیا اور کہا کہ وزیراعظم اعتماد کاووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے ڈر سے بریگزیٹ کی رائے شماری میں تاخیر کر رہی ہیں۔ اس موقع پر کنزر ویٹیو ارکان نے جیرمی کوربن کے الفاظ کو 'شرمناک' قرار دیا جب کہ وزیراعظم تھریسا میں نے نسبتا معتدل انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک سو سال کے بعد برطانیہ میں خواتین کو ملک میں ووٹ ڈالنے کا حق ملا ہے تو ہمیں اس ایوان کو خواتین کے حوالے سے نامناسب الفاظ کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔دارالحکومت کے چیئرمین جون بیرکو نے کوربن کے ٹرائل کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیرمی کوربن سنتے ہیں اور نہ ہی دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی غلطی کے مرتکب افراد کو معافی مانگنی چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا