English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، نومبر میں486 فلسطینی گرفتار

share with us

رام اللہ:19ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق نومبر میں قابض اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں 9 خواتین اور 65 بچوں سمیت 486 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔اسیران اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق قابض فوج نے نومبر میں تلاشی کے دوران 150 فلسطینی بیت المقدس سے حراست میں لیے گئے۔ کسی ایک شہر سے یہ سب سے زیادہ گرفتاریاں ہیں۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے 77 اور رام اللہ سے71 فلسطینی حراست میں لیے گئے۔رپورٹ کے مطابق نابلس سے 36، بیت لحم سے 34، طولکرم سے 32، جنین سے 28، قلقیلیہ سے 23، طوباس سے12، سلفیت سے 8، اریحا سے چھ اور غزہ کی پٹی سے9 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔یہ رپورٹ کلب برائے اسیران، ضمیر فاؤنڈیشن برائے انسانی حقوق اور فلسطینی محکمہ اسیران کی جانب سے مشرکہ طور پرتیار کی گئی۔انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں 54 خواتین اور 230 بچوں سمیت 5700 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔نومبر میں 104 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کے تحت قید کیا گیا جب کہ کل انتظامی قیدیوں کی تعداد 482 ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا