English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں فائر بندی کی ڈیل کے تحت سولہ ہزار افراد کی رہائی کے امکانات

share with us

صنعاء:19ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے کہا ہے کہ یمن میں فائربندی کی ڈیل کے تحت متحارب فریقین کے رہائی پانے والے افراد کی تعداد سولہ ہزار ہو سکتی ہے۔ سویڈن کے قصبے ریمبو میں حوثی ملیشیا اور سعودی عسکری اتحاد کی حمایت یافتہ صدر منصور ہادی کی حکومت کے درمیان فائربندی کی ڈیل تیرہ دسمبر کو طے پائی تھی۔ اس ڈیل کے تحت فریقین ہزاروں مقید افراد کو اگلے ماہ رہا کر دیں گے۔ دونوں جانب سے فراہم کیے گئے گرفتار شدگان کی فہرست میں آٹھ آٹھ ہزار افراد کے نام شامل ہیں۔ قیدیوں کی رہائی سے منتقلی تک کے تمام انتظامات ریڈ کراس کو تفویض کیے گئے ہیں۔ اس میں تمام قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ بھی شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا