English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان اور سعودی عرب کی عسکری قیادت کے مذاکرات

share with us


ملاقات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان شکوک وشبہات دور کرنے کی کوشش ہے ،سعودی عہدیدار جنرل فیاض الرویلی


ریاض:19ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب اور سوڈان کی مسلح افواج نے یمن میں سوڈانی فوج کی موجودگی کے حوالے سے پائے جانے والے شکوک وشبہات دور کرنے کے لیے خصوصی مذاکرات کیے ہیں۔ سوڈانی عسکری قیادت نے گذشتہ روز سعودی عرب کی فوجی قیادت سے بات چیت کی۔ اس موقع پر سوڈان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل کمال عبدالرؤف نے یمن میں سوڈانی فوج کی باغیوں کے خلاف آپریشن میں عدم شرکت کی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کی اور کہا کہ سوڈان کی فوج یمن میں موجود رہے گی۔ادھر سعودی عرب کے ایک سینیر عہدیدار پائلٹ جنرل فیاض الرویلی نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد سوڈانی فوج کی یمن میں جاری آپریشن میں شرکت اور اس کے مستقبل سے متعلق نہیں بلکہ اس کا مقصد دونوں ملکوں میں عسکری سطح پر مزید تعاون اور رابطوں کو فعال بنانا ہے۔دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان مذاکرات میں فوجی مشقوں کے میدان میں تعاون، عسکری پروٹوکول اور عسکری تربیت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا