English   /   Kannada   /   Nawayathi

الحدیدہ کے کنٹرول کے لیے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی یمنی حکومت کی کمیٹی قائم

share with us

صنعاء:19ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ گورنری اور بندرگاہ کے حوالے سے حکومت کے ساتھ طے پائے معاہدے پر عمل درآمد پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ معاہدے پرعمل درآمد آخری مراحل میں ہے۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یمنی وزیر خارجہ نے کہا کہ حوثیوں اور حکومت کا الحدیدہ کے حوالے سے حتمی نتیجے تک پہنچنا آئینی حکومت اور ملک میں امن مساعی کی فتح ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران سے حوثیوں کو اسلحہ کی سپلائی روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے پرانے فارمولے پرعمل درآمد نہیں کیا گیا کیونکہ حوثیوں نے جیبوتی کو اپنا مرکز بنا رکھا تھا۔ نئے معاہدیکے تحت حوثی ملیشیا ایران سے کسی قسم کی فوجی امداد حاصل نہیں کرسکے گی.ایک سوال کے جواب میں الیمانی کا کہنا تھا کہ الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نافذہ العمل ہوگیا ہے۔ حکومت نے رابطہ کاری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور الحدیدہ میں سرکاری فوج اور پولیس کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ بہت جلد الحدیدہ میں زندگی معمول پرآجائے گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا