English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ :بیٹے کا نام ’’ہٹلر‘‘ رکھنے پر والدین کو پانچ سال کی سزا

share with us

عدالت نے بیٹے کا نام ہٹلر رکھنے والے بچے کے والد کو چھ سال چھ ماہ اور ماں کو پانچ سال قید کی سزا سنائی 


لندن:19ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ میں ایک جوڑے نے اپنے نومولود بچے کا نام’’ہٹلر‘‘رکھ کر اپنے لیے مصیبت کھڑی کردی۔ بچے کا نام ہٹلر رکھنے اور نازی جرمنی کی جھنڈے کی خصوصی علامت’’سواستیکہ‘‘کے ساتھ تصاویر بنانے کی پاداش میں انہیں جیل جانا پڑ گیا۔برطانیہ کے مقامی اخبارات میں یہ خبر مختلف حوالوں کے ساتھ شائع کی گئی ہے۔اخباری خبروں کے مطابق نومولود کے والد 22 سالہ آدم تھامس اور 38 سالہ ماں کلوڈیا پاٹاٹاس کو برمنگھم کی ایک مقامی عدالت نے بیٹے کا نام 'ہٹلر' رکھنے پر طلب کیا۔ عدالت نے بیٹے کا نام ہٹلر رکھنے والے بچے کے والد کو چھ سال چھ ماہ اور ماں کو پانچ سال قید کی سزا 
سنائی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں کو یہ سزا صرف اس لیے نہیں دی گئی کہ انہوں نے بچے کا نام ہٹلر رکھا ہے بلکہ پولیس کی تحقیقات کے مطابق ان دونوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ بھی بتایا جاتا ہے۔ نازیوں کی حمایت کرنے والی اس تنظیم کو برطانیہ میں سنہ 2016 میں ایک عدالتی حکومت پر کالعدم قرار دیا گیا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ بچے کا نام ہٹلررکھنے والے والدین کی تشدد اور نسل پرستی کے عقائد کی طویل تاریخ ہے۔ عدالت نے ان کے خاندان کے ایک قریبی دوست دارین فیلیٹچر کو بھی شدت پسندانہ خیالات رکھنے کی پاداش میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔رپورٹ کے مطابق بچے کانام ہٹلر رکھنے کے کیس میں اس کے والدین سمیت چھ افراد کو سزائیں دی گئیں۔خیال رہے کہ یورپی ملکوں میں 'ہٹلر' کا تذکرہ اور جرمنی کے نازیوں کے حوالے سے کوئی بھی بات جرم تصور کی جاتی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا