English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ لبنان میں تشکیل پانے والی نئی حکومت کے ساتھ کام جاری رکھے گا ،وزارت خارجہ

share with us

واشنگٹن:19ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کا ملک لبنان میں تشکیل پانے والی نئی حکومت کے ساتھ کام جاری رکھے گا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔تاہم امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کا سیاسی کردار باعث تشویش ہے۔ لبنان کی سیاست میں حزب اللہ کا اثرو نفوذ مسلسل بڑھ رہا ہے۔امریکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ لبنان کی نئی حکومت ملک کو مستحکم، پرامن اور لبنانی عوام کے مطالبات کو پورا کرنے میں کامیاب ثابت ہوگی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا