English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کی وفاداری سے انکارپر اسکول انتظامیہ نے مسلم خاتون ٹیچر کو کیا فارغ،کھٹکایا عدالت کا دروازہ

share with us


اسکول کے فیصلے کے خلاف متاثرہ خاتون نے قانونی چارہ جوئی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا 
نوکری سے برخاست کرنا آزادی اظہار رائے کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ٗخاتون کا موقف

 

ٹیکساس:19ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول نے مسلم خاتون پیتھا لوجسٹ کو اسرائیل کی حمایت سے متعلق حلف اٹھانے سے انکار پر نوکری سے فارغ کردیا۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق مسلمان خاتون باہیا اماوی گزشتہ 9 سال سے انڈیپنڈنٹ اسکول (پی آئی ایس ڈی) میں بطور استاد بچوں کی اسپیچ پیتھالوجسٹ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہی تھیں۔متاثرہ ٹیچر کے مطابق سالانہ بنیادوں پر معاہدے کی تجدید کیلئے آفر لیٹر دیا جاتا تھا جو کہ گزشتہ 9 سال سے ایک جیسا تھا تاہم امسال دئیے گئے آفر لیٹر کے متن میں تبدیلی کی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے کنٹریکٹ میں اضافی نکات شامل کیے گئے جس میں اسرائیل کا بائیکاٹ نہ کرنے کا پابند کیا گیا اور حلفیہ طور پر معاہدے کے دورانیے میں اسرائیل کا معاشی یا کسی بھی طرح کا بائیکاٹ نہ کرنے کا وعدہ مانگا گیا تھا۔اسرائیل سے وفاداری کا حلف نہ لینے پر ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا اور اسکول کے اس فیصلے کے خلاف متاثرہ خاتون نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔خاتون نے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں موقف اپنایا کہ نوکری سے برخاست کرنا آزادی اظہار رائے کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا