English   /   Kannada   /   Nawayathi

صومالیہ میں امریکا کی فضائی کارروائی میں 62 جنگجو ہلاک

share with us

موغا ديشو:17ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی فوج نے صومالیہ میں فضائی حملہ کرکے 62 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فضائیہ نے انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر صومالیہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 62 جنگجو مارے گئے۔

امریکی فضائیہ اور افریقی کماڈوز نے صومالیہ کے جنوب وسطی صوبہ بنادیر کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، فضائی آپریشن کا آغاز ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کیا گیا۔ پہلے حملے میں 34 جب کہ دوسرے حملے میں 28 جنگجوؤں کو منطقی انجام تک پہنچایا گیاامریکی فضائیہ کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دو مرحلوں میں تکمیل پانے والے آپریشن کے لیے ہر مرحلے میں تین فضائی حملے کیے گئے اس طرح کُل چھ فضائی حملوں میں شدت پسند جماعت الشباب کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ صومالیہ کے کئی علاقوں میں الشباب کا کنٹرول ہے جہاں سے منظم ہو کر شدت پسند موغادیشو اور دیگر شہروں پر حملہ آور ہوتے ہیں، امریکا نے الشباب کے خلاف رواں برس 46 فضائی حملے کیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا