English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان،ریسٹورنٹ میں دھماکہ، خواتین سمیت42 افراد زخمی

share with us

ٹوکیو:17ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) جاپان کے شمالی حصے میں ایک ریسٹورنٹ کے اندر دھماکا ہونے سے خواتین سمیت 42 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کے بتایا دھماکا سپارو نامی شہر کے ریسٹورنٹ میں ہوا اور دھماکا اس قدر زور تھا کہ اطراف کی عمارتیں لرز اٹھی۔پولیس نے 42 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی جس میں سے نصف افراد کی حالت نازک بتائی گئی،پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں تاہم حکام کی جانب سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی۔دوسری جانب جاپان کے مقامی ٹی وی پر نشر ہونی والی فوٹیج میں دکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی اور اس کا ملبہ دور تک بکھر گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا