English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب،کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہو گا

share with us


ریاض:17ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی انسداد تمباکو نوشی قومی کمیٹی نے کہا ہے کہ سکولوں کے قریب واقع دکانوں کے مالکان اور سامان فروشوں کوکم عمر بچوں کو سگریٹ بیچنے پر 5ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔سعودی اخبار کے مطابق انسداد تمباکو نوشی قومی کمیٹی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکانوں کے مالکان اور سامان فروش کم بچوں کو سگریٹ فروخت نہ کریں۔ 18برس سے کم عمر کے کسی بھی لڑکے کو سگریٹ فروخت کرنے پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ کمیٹی کے رابطہ کار جمعان الغامدی نے والدین سے پرزور اپیل کی کہ وہ بچوں پر نظر رکھیں او رمذکورہ پابندی کی خلاف ورزی کی اطلاع ملتے ہی میونسپلٹی کو 940 پر رابطہ کر کے باخبر کردیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا