English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت ، مصر نے سنگین نتائج سے خبردار کر دیا

share with us



اسرائیل جارحیت کا سلسلہ بند کرے یہ نہ رکا تو امن عمل کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوششیں سبوتاژ ہوجائیگا،قاہرہ حکومت


قاہرہ:17ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصر نے مقبوضہ فلسطینی اراضی میں جاری صورت حال اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حکام کی جانب سے دھاوے کی کارروائیوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔مصری وزارت خارجہ کے بیان میں اسرائیلی جارحیت کے مغربی کنارے اور بقیہ مقبوضہ فلسطینی اراضی میں سکیورٹی کی صورت حال پر ممکنہ اثرات کی جانب توجہ دلائی گئی ہے۔قاہرہ حکومت نے حالیہ جارحیت کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے جس کا نتیجہ حالات بگڑنے کے سوا کسی اور صورت سامنے نہیں آئے گا اور یہ امن عمل کو دوبارہ زندہ کرنے کے واسطے ہونے والی تمام کوششوں کو سبوتاژ کر دے گا۔مصری وزارت خارجہ نے فلسطینی صدر محمود عباس اور فلسطینی قیادت کے لیے مصر کی حمایت کو باور کراتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور فلسطینی قوم کے حقوق کے حوالے سے مصر کا موقف چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ مصر فلسطینی ریاست کا قیام دیکھنا چاہتا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔بیان کے مطابق مصر جارحیت کو روکنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر متحرک ہونے کے واسطے اپنے بھرپور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا