English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی نے شام میں غیر جانبدارانہ انتخابات کا مطالبہ کیا

share with us


سب کی پہلی ترجیح شام میں دستور کی تیاری ہے ،دستور کسی ایک فریق کی طرف سے نہیں بلکہ شامی عوام کو بنانا ہوگا
شام کے بحران کا واحد حل جمہوری اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے شامی عوام کو اپنے حکمرانوں کے انتخاب کا موقع ملنا چاہیے


انقرہ:17ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے کہا ہے کہ اگرشام میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانب دار صدارتی انتخابات کرائے جائیں اوران کے نتیجے میں بشارالاسد صدرمنتخب ہوں تو ترکی ان کے ساتھ کام کرنے پر غور کرے گا۔دوحہ میں منعقدہ ایک ایک کانفرنس سے خطاب میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت ہم سب کی پہلی ترجیح شام میں دستور کی تیاری ہے اور دستور کسی ایک فریق کی طرف سے نہیں بلکہ شامی عوام کو بنانا ہوگا۔انہوں نے شام میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی انتخابات کرانیس کی ضرورت پربھی زور دیا اور کہا کہ شام کے بحران کا واحد حل جمہوری اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے شامی عوام کو اپنے حکمرانوں کے انتخاب کا موقع ملنا چاہیے۔ایک دوسرے سیاق کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام سے اپنی فوج نکالنے پر غور کریں گے۔ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دلایا ہے کہ واشنگٹن سنہ 2016 کو ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے منصوبہ ساز فتح اللہ گولن کو ترکی کیحوالے کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔اویش اوگلو کا کہنا تھا کہ ارجنٹائن میں 'جی 20' اجلاس کے موقع پر امریکی صدر نیاپنے ترک ہم منصب کویقین دلایا ھا کہ ان کا ملک گولن اور دوسرے مطلوب افراد کو ترکی کے حوالے کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔جاویش اوگلو کا کہنا تھا کہ 'ایف بی ائی' کی جانب سے حالیہ ایام میں گولن کی تنظیم کی ٹیکس چوری کی ٹھوس تحقیقات کی گئی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا