English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں ترکی کے زیرانتظام علاقوں میں کار بم دھماکہ، 9افراد ہلاک

share with us

بیروت:17ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)شمالی شام میں ترکی کے زیرانتظام عفرین شہر میں ایک بازار میں ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والیادارے "آبزر ویٹری" کے مطابق عفرین میں یہ دھماکہ ایک بازار میں ہوا جس کے لیے بارود سے بھری ایک کارکو استعمال کیا گیا۔ ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیے گئے دھماکے میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔انسانی حقوق آبزرور رامی عبدالرحمان نے کو بتایا کہ ترکی کیحامی جنگجوؤں کی ایک چیک پوسٹ کیقریب الھال بازار میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں سے چار عام شہری اور چار ترک نواز جنگجو شامل ہیں۔واقعے میں 20 افراد زخمی ہوگئے جن میں شہری اور جنگجو دونوں شامل ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت خطریمیں بیان کی جاتی ہے۔ دھماکے سے جائے وقوعہ پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی۔ایک عینی شاہد نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں وہاں پرموجود پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کی دیواریں دھوئیں اور مٹی سے سیاہ ہوگئیں۔ایک عینی شاہد اور مقامی دکان دار ابو یزن القابونی نے بتایا کہ ایک چھوٹی گاڑی بازار میں داخل ہوئی۔ ہم نے اسے سبزی کی گاڑی سمجھا مگر اس کے داخل ہوتے ہی دھماکہ ہوگیا اور ہرطرف تباہی پھیل گئی۔ دھماکے کے بعد شہریوں کے اعضا دور دور تک بکھر گئے۔خیال رہے کہ شام کے اس سرحدی علاقے پر رواں سال مارچ میں کردوں کے خلاف آپریشن کے بعد ترکی نے کنٹرول سنھبال لیا تھا۔ عفرین کی آبادی تین لاکھ 20 ہزار نفوس پرمشتمل ہے جن میں سے بیشتر لوگ ترکی کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کیباعث وہاں سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا