English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی وزیر خارجہ کا چین سے کینیڈین شہریوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

share with us

واشنگٹن:15ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چینی ٹیلی کام ادارے ہواوے کی اعلیٰ خاتون اہلکار کی کینیڈا میں گرفتاری کے بعد چین میں دو کینیڈین شہریوں کی حراست کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ان شہریوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ پومپیو نے یہ مطالبہ اپنی کینیڈین ہم منصب کرسٹیا فری لینڈ کے ساتھ ملکی دارالحکومت واشنگٹن میں ملاقات کے بعد کیا۔ دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی کہا ہے کہ اُن کے شہریوں کی چین میں حراست سے چین اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تنازعے میں شدت پیدا ہو سکتی ہے۔ اُدھر بیجنگ حکومت نے کینیڈین سفارت خانے کے قونصلر کو ایک گرفتار کینیڈین شہری سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا