English   /   Kannada   /   Nawayathi

منشیا ت ، ماحولیاتی آلودگی اور سڑکوں پر تحفظ کے لیے سائیکل سوار کی مہم 

share with us

 

بھٹکل 13؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے ایک ترسٹھ سالہ بزرگ نے منشیات ، ماحولیاتی آلودگی اور سڑکوں پر تحفظ کے لیے بیداری پیدا کرنے کی غرض سے سائیکل پر سوار ہوکر مختلف ریاستوں کا دور کرنے کی مہم چلارکھی ہے۔ فکروخبر کے مطابق سید فیضان کل بھٹکل پہنچے جہاں چندمعروف سماجی کارکن نذیر قاسمجی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا ۔ انہوں نے سفر کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ چیزوں کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ آندھرا پردیش ، تمل ناڈو اور کیرلا سے ہوتے ہوئے وہ کرناٹک پہنچے ہیں اور اب تک تقریباً 3500کلومیٹر کا سفر طئے کرلیا ہے۔ مزید اب ڈھائی ہزار کلو میٹر کا سفر ابھی باقی ہے اوروہ جہاں جہاں جائیں گے بیداری لانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال کئی افردا سڑک حادثات کے شکار ہوتے ہیں اور منشیات کے استعمال سے بھی لاکھوں کی جانیں خطرے میں پڑجاتی ہیں ، اس سلسلہ میں ہر ایک کو بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا