English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانس میں دہشتگرد حملہ آور سے تعلق رکھنے کے الزام میں4 افراد گرفتار

share with us


حملہ آور چاقو اور گن سے مسلح تھا ٗ تلاش جاری ہے ٗ فرانسیسی پراسیکیوٹر


پیرس:13ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فرانسیسی پراسیکیوٹر نے کہاہے کہ اسٹراسبرگ فائرنگ کی تحقیقات دہشت گردی کے واقعے کے طور پر کی جا رہی ہے، حملہ آور کی تلاش جاری ہے، حملہ آور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ حملہ آور سے تعلق رکھنے والے 4افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ حملہ آور چاقو اور گن سے مسلح تھا۔29سالہ حملہ آور فرانس، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں تشدد اور ڈکیتی کے جرائم میں 27بار جیل جا چکا ہے، حملہ آور کا تعلق مراکشی نڑاد خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ فرانس کے شہر اسٹراسبرگ کی کرسمس مارکیٹ کے باہر فائرنگ کا واقعہ گذشتہ رات پیش آیا تھا۔واقعے میں حملہ آور کی فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور 12زخمی ہوئے جن میں سے 6شدید زخمی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا