English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق وزیر ابھئ چندراجین نے مستقبل میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا دیا اشارہ

share with us

موڈبدری 13؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) سابق وزیر ابھئی چندرا جین نے ایک پریس کانفرنس میں مستقبل میں انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو سیاسی میدان میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے بعد ہی ملک ترقی کرے گی۔ کانگریس نے ہمیشہ نئے چہروں کوسیاسی میدان میں آنے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ بی جے کے نوٹ بندی کے فیصلہ سے صنعت کاروں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ بادشاہی رویہ بی جے پی کے شکست کا ذمہ دار ہے۔ کانگریس نے کبھی بی جے پی مکت کا نعرہ نہیں لگایا، اس لیے کہ جمہوریت کی کامیابی کے لیے ایک مضبوط اپوزیشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ 
پانچ ریاستوں میں ہوئے انتخابات میں لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں رائے دہندگان نے ایک اشارہ دے دیا ہے ۔ انہوں نے حالیہ انتخابات میں کانگریس کی جیت کا سہرا نوجوان لیڈر راہل گاندھی کے سر باندھا اور کہا کہ کانگریس مکت بھارت کا نعرہ لگانے والے اپنی زندگی میں کانگریس مکت سرکار بنانے کی اہلیت نہیں رکھتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا