English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہسپانوی کوسٹ گارڈز نے 30 سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو بچا لیا

share with us


مہاجرین میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ،ساحل پر پہنچانے کے فوری بعد طبی امداد فراہم کی گئی


میڈرڈ:09ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسپین کی حکومت کے مطابق ہسپانوی کوسٹ گارڈز نے تینتیس غیر قانونی تارکین وطن کو کھلے سمندر سے زندہ بچا لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان مہاجرین میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے، جسے ساحل پر پہنچانے کے فوری بعد طبی امداد فراہم کی گئی۔ یہ افراد ایک چھوٹی کشتی پر سوار ہو کر آبنائے جبرالٹر کو عبور کر کے اسپین پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ یہ افراد بحیرہ روم کی تجارتی گزرگاہ سے ہٹ کر مشکل سمندری راستے کے ذریعے شمالی افریقہ سے یورپ پہنچنا چاہتے تھے۔ دوسری جانب مہاجرین کی بین الاقوامی ایجنسی آئی او ایم کے مطابق رواں برس کے دوران ساٹھ ہزار سے زائد افریقی مہاجرین اسپین پہنچ چکے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا