English   /   Kannada   /   Nawayathi

اٹلی میں میوزک کنسرٹ کے دوران بھگڈر سے 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

share with us

انکونا:08ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) اٹلی کے نائٹ کلب میں میوزک کنسرٹ کے دوران بھگڈر کے نتیجے میں 6 افراد کچل کر ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔aبین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے ساحلی شہر انکونا کے نائٹ کلب میں مبینہ پیپر اسپرے کے بعد افراتفری مچ گئی اور باہر نکلنے کی کوشش میں 6 افراد ہجوم میں کچل کر ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہیں

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہجوم کو قابو کیا اور نائٹ کلب کا محاصرہ کرکے ریسکیو ادارے کو طلب کیا گیا، پولیس نے ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں۔ ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ پیپر اسپرے کی افواہ پر بھگڈر مچ گئی تھی۔

 

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں 12 سے زائد زخمیوں کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت نائٹ کلب میں ایک میوزک کنسرٹ جاری تھا جس میں 1 ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔ کرسمس سے پہلے اس واقعہ کے بعد اٹلی میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا