English   /   Kannada   /   Nawayathi

بش سینئر کی آخری رسومات ، ٹرمپ کی زباں ہلی نہ لب،ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوگئی

share with us

واشنگٹن:06ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سینئر کی آخری رسومات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت تو کی مگر ان کی مکمل خاموشی سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔امریکا کے سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ واشنگٹن کے چرچ میں ادا کر دی گئیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، خاتون اول میلینیا ٹرمپ اور امریکا کے دیگر سابق صدور نے شرکت کی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آخری رسومات پر تمام شرکا کی جانب سے ایک ساتھ پڑھے جانے وا لے دعائیہ القابات کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لب ہلتے نظر نہ آئے ۔اس بات پر کسی نے توجہ دی ہو یا نہ دی ہو مگر سوشل میڈیا نے انہیں اس وقت پکڑ لیا جب رسومات کی ویڈیو منظر عام پر آئی۔ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام صدور کو پہلی صف میں بٹھایا گیا جہاں سامنے بش سینئر کی میت رکھی گئی تھی۔صدر ٹرمپ ہاتھ باندھے خاموشی سے کھڑے نظر آئے۔صرف یہی نہیں ان کی اہلیہ خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی یہی رویہ اختیار کئے رہیں۔آخری رسومات پر ادا کئے جانے والی اس مخصوص دعا عیسائیت مین کافی مقدس اورایمان کی تصدیق کی علامت سمجھی جاتی ہے جو کہ میت میں شریک ہر ایک کا پڑھنا لازمی ہوتا ہے۔بے تحاشا بولنے والیٹرمپ کی بے جا خاموشی پر کئی متنازع سوال کھڑے ہوگئے، سوشل میڈیا نے بھی اسے کئی زاویوں سے دیکھا، کسی نے ٹرمپ کو غیر عیسائی قرار دیدیا،کسی نے کہا کہ ہو سکتا ہے ٹرمپ آخری رسومات پر یقین نہ رکھتے ہوں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا