English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلامیات امتحانات مولاناابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل

share with us

بھٹکل:03ڈسمبر2018(فکروخبر/پریس ریلیز)مولاناابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل (کرناٹک )کے زیراہتمام اسکولس وکالجز ومکاتب کے طلباء کے اسلامیات کے امتحانات برائے 2018 19 ؁ء ان شاء اﷲمورخہ 5/فروری 2019 ؁ء بروز منگل اپنے اپنے اسکولس ،سینٹرس ومکاتب میں منعقد ہونگے ،یاد رہے کہ الحمد للہ گذشتہ سال اکیڈمی کے زیر اہتمام پورے ملک کے تقریباًپانچ سو پچیس(525)سینٹرس کے اسلامیات امتحانات میں ایک لاکھ چھتیس ہزار (1,36000)سے زائد طلباء نے شرکت کی تھی ، آپ کی اطلاع کے لئے یہ بھی عرض ہے کہ ہرچالیس طلبہ میں سے ایک ممتاز طالب علم کو گولڈ میڈل اور دیگر تین ممتاز طلباء کو گولڈ میڈل وسلور میڈل مع سر ٹیفکیٹ دئیے جاتے ہیں، امسال امید ہے کہ ان شاء اللہ شریک امتحان طلباء کی تعداد دیڑھ لاکھ سے زائد ہوگی۔

جملہ سنٹروں کے ذمہ داران سے گذارش ہے کہ وہ اپنے اپنے سنٹروں میں امتحانات کی تفصیلات سے اپنے طلباء کو مطلع فرمائیں اور طلبہ کے داخلہ کی کارروائیاں جلد مکمل فرماکر طلباء کی تعداد سے بذریعہ ڈاک ، ای میل یا واٹس ایپ فوری دفتر اکیڈمی کو مطلع فرمائیں ۔

جو لوگ اپنے علاقوں میں نئے سنٹرس قائم کرنا چاہتے ہیں وہ فوری دفتر مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی پوسٹ بکس نمبر 30 ،بھٹکل (کرناٹک ) سے رابطہ قائم کریں ۔

email:nadviacademy@hotmail.com 

 

Mob: 9741968716

8747921585 ْ   whatsapp: 9620104757  9901324005

دفتری اوقات :صبح 9:30 تا 12:30 شام :4:30 تا 6:00

المعلن 

*محمدانصار خطیب ندوی* 

ناظم امتحانات اکیڈمی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا