English   /   Kannada   /   Nawayathi

آر ایس ایس ہمیشہ ہندوؤں کی موت کو سیاسی فوائد کے لیے استعمال کرتی آرہی ہے : مہیندرا کمار 

share with us

منگلورو 02؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) بائیں بازو جماعت کے لیڈر مہیندر کمار نے کہا ہے کہ آر ایس ایس نے ہمیشہ ہندوؤں کی موت کو سیاسی فائدہ کے لیے استعمال کرتی آرہی ہے۔ شانتی کرن بجوڑی میں منعقدہ پروگرام میں انہوں نے کہا کہ جب شیموگہ سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان کی موت ہوئی تو انہوں نے سیاست کی ۔ انہو ں نے مجھ سے ایک بہیمانہ قتل کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کی بات کہی تو میں نے اس سے اتفاق نہیں کیا ۔ وہ بی جے پی کو اقتدار پر لانا چاہتی ہے۔ نیکیتھ راج ماؤرا لیڈر جاگو بھارت مومنٹ نے ہوالو ناٹو تبادلۂ خیال کے دوران کہا کہ ہندو تنظیمیں جو کبھی ٹیپو سلطان کے بہادری کی تعریفیں کیا کرتی تھی آج اس کے جینتی کی مخالفت کررہے ہیں۔ انہوں نے کبھی ٹیپو اور اس کے والد حیدر علی کی بہادری کی باتیں کیں اور آج انہیں وہ مجاہدِ آزادی تسلیم نہیں کررہی ہیں۔ اس سے پتہ چل رہا ہے کہ وہ سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لیے گرگٹ کا روپ دھار ررہے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ مہاتما گاندھی رام کے بڑے بھکت ہیں اور انہو ں نے آخری لفظ میں ہائے رام کا لیا تھا لیکن اب بعض لوگ رام کو سیاسی فوائد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں معاشرہ کے افراد کو غور کرنا چاہیے اور ہم سب کو جھوٹی خبروں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا